INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot9 Note7
查看: 26|回复: 2

[Poetry] امجد اسلام امجد

[复制链接]

3044

Threads

110K

Posts

110K

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

ACTIVE STARX'Club badge exclusive for Pakistanpost star1sign star1post star2sign star2post star3sign star3post star4post star5sign star4

发表于 2019-06-21 14:23:40 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا[br]وہ شخص ، ایک شام میں کتنا بدل گیا[br][br]کُچھ دن تو میرا عکس رھا ، آئینے پہ نقش[br]پھر یوں ھُوا ، کہ خُود میرا چہرا بدل گیا[br][br]جب اپنے اپنے حال پہ ، ھم تم نہ رہ سکے[br]تو کیا ھُوا ، جو ھم سے زمانہ بدل گیا ؟؟[br][br]قدموں تلے جو ریت بچھی تھی ، وہ چل پڑی[br]اُس نے چھڑایا ھاتھ تو ، صحرا بدل گیا[br][br]کوئی بھی چیز ، اپنی جگہ پر نہیں رھی[br]جاتے ھی ایک شخص کے ، کیا کیا بدل گیا[br][br]اِک سر خوشی کی موج نے ، کیسا کیا کمال[br]وہ بے نیاز ، سارے کا سارا بدل گیا[br][br]اُٹھ کر چلا گیا ، کوئی وقفے کے درمیاں[br]پردہ اُٹھا ، تو سارا تماشا بدل گیا[br][br]حیرت سے سارے لفظ اُسے دیکھتے رھے[br]باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا[br][br]کہنے کو ایک صحن میں ، دیوار ھی بنی[br]گھر کی فضا ، مکان کو نقشہ بدل گیا[br][br]شاید وفا کے کھیل سے ، اُکتا گیا تھا وہ[br]منزل کے پاس آ کے ، جو رستہ بدل گیا[br][br]قائم کسی بھی حال پہ ، دُنیا نہیں رھی[br]تعبیرکھو گئی ، کبھی سَپنا بدل گیا[br][br]منظر کا رنگ اصل میں سایا تھا رنگ کا[br]جس نے اُسے جدھر سے بھی دیکھا بدل گیا[br][br]اندر کے موسموں کی خبر اُس کو ھو گئی[br]اُس نو بہارِ ناز کا چہرا بدل گیا[br][br]آنکھوں میں جتنے اشک تھے ، جگنو سے بن گئے[br]وہ مُسکرایا ، اور میری دُنیا بدل گیا[br][br]اپنی گلی میں اپنا ھی گھر ڈھو نڈتے ھیں لوگ[br]امجد یہ کون شہر کا نقشہ بدل گیا ؟؟[br][br]
Star of the Xfan 2019,
回复

使用道具 举报

7

Threads

102

Posts

113

Xpoints

Jade Star LV2

sign star1sign star2sign star3

发表于 2019-06-21 14:58:17 来自手机 | 显示全部楼层
زبردست
回复

使用道具 举报

609

Threads

110K

Posts

110K

Xpoints

Golden Star LV22

Hot Party20Msign star1post star1sign star2post star2sign star3sign star4post star3X'Club badge exclusive for India

发表于 2019-06-21 18:14:28 来自手机 | 显示全部楼层
اچھا ..
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-07-14 21:05 GMT+8 , Processed in 0.063607 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list