INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: XStore
查看: 18|回复: 0

[复制链接]

415

Threads

631

Posts

1058

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

X'Club badge exclusive for Pakistansign star1sign star2sign star3post star1post star2

发表于 2019-11-09 10:39:06 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
طلسمِ حیرت کا خلاصہ[br][br]اِس داستان کا خلاصہ مختصر یوں ہے کہ مصر کے بادشاہ سکندر بخت کی بیٹی نگار ارم کو مچھلیوں کے شکار کا بہت شوق تھا۔ایک دن وہ اپنی وزیر زادی کے ساتھ شکار پر نکلی تو بھٹک کر ایک باؤلی میں جاپہنچی جہاں موجود ایک خوبصورت عمار ت میں داخل ہوئی تو دیوار پر آویزاں ایک تصویر دیکھ کر اُس کے عشق میں مبتلا ہوگئی۔اِسی دوران میں ناہید پری زاد اپنی کنیزوں کے ساتھ اُتری اور اُس تصویر کو سینے سے لگا کر آہ و زاری کرنے لگی۔شہزادی کے پوچھنے پر اُس نے بتایا کہ یہ حیدر آباد کے شہزادے نگار عالم کی تصویر ہے جسے جنوں نے اغوا کرلیا ہے۔ناہید اپنے عشق کی داستان سناتے ہوئے اتنا روئی کہ جان دے دی۔ایک غیبی آواز نے اُسے دفن کرنے سے منع کیا تو اُس کی لاش کو صندوق میں بند کرکے نگار ارم اپنی وزیر زادی اور ناہید کی بہن کو ساتھ لے کر مردانہ بھیس میں شہزادے کی تلاش پر روانہ ہوئی۔یہ تینوں تیس ہزار کو س کا سفر کرکے شاہ جہاں آباد ایک شاہ صاحب کی خدمت میں پہنچے جو سال میں دو بار دربار لگاتے تھے اور سائلین کی مشکل کشائی کرتے تھے۔یہ تینوں حاضر ہوئیں تو شاہ صاحب نے انھیں شاہ جن کے سپرد کردیا جو انھیں پرستان لے گیا۔پرستان پہنچتے ہی شہزادی نگار ارم کو حکیم بلینا س اُٹھا لے گیا۔اتفاقاً اُسی شب نگار عالم کا وہاں سے گزر ہوا تو وزیر زادی جو مردانہ بھیس میں تھی اسے ساتھ لے کر شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئی۔[br][br]شاہ صاحب نے شہزادے نگار عالم کو شہزادی نگار ارم کی داستان سنائی اور اُس کی قید کا تذکرہ کرتے ہوئے وصال کی خوش خبری بھی دی۔شہزادے نے شاہ صاحب سے شہزادی کی تلاش پر روانہ ہونے کی اجازت چاہی تو شاہ صاحب کے حکم سے پرطاس نامی جن اُسے ایک صحرا میں چھوڑ آیا۔دشت گردی کرتے ہوئے شہزادہ شاہ قمرالملک کے شہر جا پہنچا جہاں اُس کی ملاقات ملکہ شب افروز سے ہوئی جس نے اُس کی حوصلہ افزائی کی۔ شہزادہ یہاں سے نکل کر دشتِ آہن پہنچا وہاں اُس کا مقابلہ لہاک آہن گر سے ہوا جسے شہزادے نے ہلاک کردیا اور ایک پیر مرد کے ذریعے مصر جا پہنچا۔ مصر کے ناہید باغ میں اُس نے ناہید پری کا تابوت دیکھا اور شہزادی کی تلاش کے لیے روانہ ہوا۔اثنائے سفر میں بہرام حرامی کے چنگل میں پھنس کر ٹھگوں کے شہر جانکلا جہاں کچھ عرصہ تک ٹھگوں کے سردار کی بیٹی سے فیض اُٹھاتا رہا۔پھر ایک اور شہر پہنچا جہاں ملکہ شب افروز نے دست درازی کرنے پر وزیر زادے کو قتل کردیا تھا، شہزادے نے اُسے عقوبت سے بچایا۔ پھر اُس کی ملاقات وزیر زادہ بہار عالم سے ہوئی جو اپنے باپ سے جھگڑ کر یہاں پہنچا تھا اور لاولد بادشاہ کا بیٹا بن کر تاج و تخت کا وارث ہوچکا تھا۔یہاں اُسے ملکہ شب افروز نے بتایا کہ وہ حقیقت میں وزیر زادی بہار ارم ہے جسے شاہ صاحب نے بادشاہ قمر الملک کے پا س بھیجا تھااور اُس نے اُسے بیٹی بنا لیا ہے۔[br][br]کچھ عرصہ وہاں قیام کرکے وہ سب شہزادی نگار ارم کی تلاش میں نکلے۔ صحرا میں اُن کی ملاقات تخت رواں پر نمودار ہونے والے ایک عمر رسیدہ شخص سے ہوئی جو شہزادی نگار ارم سے مل کر آیا تھا اور شہزادے کی تلاش میں نکلا تھا۔اُس شخص کی مدد سے یہ سب قلعہ بلیناس پہنچے اور پرطاس جن کی مدد سے فتح یاب ہوکر شہزادی نگار ارم کو لے کر شاہ صاحب کی خدمت میں شاہ جہاں آباد پہنچے۔شاہ صاحب کے کہنے پر حضرت شمس تبریز مجذوب نے ناہید پری زاد کو ٹھوکر ماری اور قم باِذن اللہ کہہ کر زندہ کردیا۔ نگار عالم کی شادی شہزادی نگار ارم اور ناہید پری زاد سے ہوئی جب کہ وزیر زادی بہار ارم وزیر زادے بہا ر عالم کے عقد میں دے دی گئی۔شاہ صاحب سے اجازت لے کر وہ سب نگار عالم کے ملک اقلیمِ ہند لوٹ گئے اور وہاں ہنسی خوشی رہنے لگے۔
Immy g
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2019-11-18 21:53 GMT+8 , Processed in 0.071189 second(s), 23 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list