INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
搜索
热搜: XStore
查看: 1332|回复: 0

[HOT4 Pro] ظالمو! کیسے کہہ دیتے ہو کہ عورت پاؤں کی جوتی ہوتی ہے ۔۔۔!!

[复制链接]

3433

Threads

4305

Posts

7748

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-07 17:51:53 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
ظالمو! کیسے کہہ دیتے ہو کہ عورت پاؤں کی جوتی ہوتی ہے ۔۔۔!! [br]بیٹی! میری گاڑی کی چابی تو لانا ۔۔۔ [br]جی بابا ۔۔۔۔ ابھی لائی ۔۔ [br]بیٹی! چائے بنا کر لاؤ مجھے باہر جانا ہے ۔۔[br]جی ابھی لائی بابا ۔۔۔۔ [br]بہو۔۔۔ او بہو ( سسر نے آواز دی ) میری دوائیاں کہاں ہیں ؟[br]جی وہ آپ کے روم میں رکھ دی تھیں اور پانی کا گلاس بھی ۔۔ ابھی آپکے لئے کھانا لگا رہی ہوں ۔۔۔[br]امی جی ۔۔۔۔ امی جی ( بیٹے نے آواز دی )[br]میرے شوز کہاں ہیں ؟؟ مل نہیں رہے ۔۔ مجھ کھیلنے جانا ہے ۔ [br]بیٹا وہیں تو رکھے تھے ۔ اچھا بیٹھ، میں لاتی ہوں ۔۔[br]امی جی ۔۔۔۔ نیا والا جوڑا کہاں ہے میرا !! الماری میں نہیں ہے ۔۔[br]بیٹا وہ صبح دھویا تھا ۔۔ اچھا چل سوکھ گیا ہوگا تو میں استری کر کے لاتی ہوں ۔۔۔[br]بیگم ۔۔۔۔ بیگم ( میاں نے آواز دی ) جلدی سے چائے کا انتظام کرو میرے کچھ دوست آرہے ہیں اور ساتھ میں کچھ کھانے کیلئے بھی بنا دینا ۔۔۔[br]اور سنو میری لال والی شرٹ بھی ریڈی کر دو ۔۔ [br]اور۔۔۔۔ اور سنو وہ جو امپوٹڈ والی پرفیوم آئی تھی میرے لیے باہر سے وہ بھی پکڑا دو مجھے ۔۔ ( صوفے پر بیٹھے بیٹھے آڈر جاری کیا ) [br]جی ابھی لائی ۔۔۔۔[br]سمینہ ۔۔۔۔ سمینہ ( مالکن نے آواز دی )[br]برتن دھو لیے تو صحن میں پوچھا مار دیو اچھے سے۔۔۔ بازار سے سبزی لانا مت بھولنا اور چھوٹو کے کپڑے درزی کو دئیے تھے واپسی پر لیتے آنا ۔۔۔[br]مِس جی ۔۔۔۔ ( کلاس میں بیٹھے بچے نے ٹیچر کو آواز دی )[br]وہ پہلا والا لفظ کیا لکھا ہے ؟ اور میم یہ سوال سمجھ نہیں آیا ۔۔۔ پھر سے سمجھائیں ۔۔[br]اچھا ابھی سمجھاتی ہوں۔۔۔[br]یوں ہی صبح سے خدمتیں شروع ہوتیں ہیں اور رات گئے تک جاری رہتی ہیں ۔۔۔ ابھی تھکاوٹ کی وجہ سے کمر سیدھی نہیں ہو پاتی کے پھر صبح کا الارم بج اٹھتا ہے وہ بیچاری عورت بیل کیطرح پھر سے جی ابھی لائی ۔۔ جی جو حکم۔۔۔ جی کہنے کیلئے تیار کھڑی نظر آتی ہے ۔۔[br]اوپر بیان کیے گئے تمام کردار عورت ہی کے کئی روپ ہیں جسے بدقسمتی سے نظرانداز کر دیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ وہ کمزور ہے۔۔۔۔ اپنا حق لے نہیں سکتی۔۔۔ مانگ نہیں سکتی ۔۔۔ [br]صبح اٹھتے ہی ناشتہ تیار ملنا۔۔۔ کپڑے استری ملنے۔۔۔ چائے بنی ملنی۔۔۔ جوتے پالش ملنے۔۔۔۔ گھر صاف ستھرا نظر آنا یہ سب مشین کا کام تو نہیں۔۔۔ نا ہی آسمانی فرشتے میرے یا آپ کے گھر آکر یہ سب کچھ کر جاتے ہیں ۔۔۔ بلکہ یہ سب ایک جیتے جاگتے انسان کا کیا دھرا ہے مگر بدلے میں اسے کیا دیا جاتا ہے !!!! کچھ نہیں سوائے طعنوں کے۔۔[br]خدارا عورت ذات کو عزت دیں چاہے پھر وہ اپنی ہو یا پرائی مجھے ایک بار امی نے کہا تھا عتیق بیٹا میری ایک بات یاد رکھنا بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں [br](مطلب بیٹی بیٹی ہوتی ہے چاہے وہ اپنی ہو یا پرائی)
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-05-28 00:33 , Processed in 0.060150 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表