INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
Search
Hot search: XStore
View: 74|Reply: 2

[HOT4 Pro]

[Copy link]

2885

Threads

3265

Posts

6154

Xpoints

Sapphire Star LV14

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistan

Post time 2020-02-09 21:23:41 From the mobile phone | Show all posts |Read mode
سُورَج پہ اَشکِ عشق گرانا پڑا مجھے[br]بجھتا ہُوا چراغ جلانا پڑا مجھےسُورَج پہ اَشکِ عشق گرانا پڑا مجھے[br]بجھتا ہُوا چراغ جلانا پڑا مجھے[br][br]اِنسان کے ضمیر میں تھا حبس اِس قَدَر[br]تاریکیوں کو پانی پلانا پڑا مجھے[br][br]تم لوگ جھوٹے قصوں کے قلعے میں دَفن ہو[br]کاندھا ہلا ہلا کے بتانا پڑا مجھے[br][br]پہلے پہل کے خواب کی تعبیر کے لیے[br]پہلو نصیحتوں سے بچانا پڑا مجھے[br][br]دِل میں خدا مقیم تھا پر بات چیت کو[br]خود کو طرح طرح سے ہرانا پڑا مجھے[br][br]طوطا نگر میں حافظہ واحد اُصول تھا[br]تازہ خیال لکھ کے مٹانا پڑا مجھے[br][br]ہر چیز یوں نظام کے چنگل میں قید تھی[br]اَپنا لہو خرید کے لانا پڑا مجھے[br][br]اِک بے مثال جھوٹ کی سرکُوبی کے لیے[br]دو بار عہدِ ماضی میں جانا پڑا مجھے[br][br]غصے میں لات ماری جو کبڑے نظام کو[br]ہر پرزہ پھر صفر سے بنانا پڑا مجھے[br][br]دُہرا نہ سکی پھر وُہ کبھی اَپنے آپ کو[br]تاریخ کو تَنَوُّع پڑھانا پڑا مجھے[br][br]ٹُوٹے ہُوئے ستاروں سے ہر جھولی بھر گئی[br]ہلکا سا آسمان ہلانا پڑا مجھے[br][br]تقسیم منصفانہ وَسائل کی چل پڑی[br]تقدیر کو حساب سکھانا پڑا مجھے[br][br]اِک بے خطا وُجود نے جب جانور کہا[br]غصے سے اُس کو ہنس کے دِکھانا پڑا مجھے[br][br]بستی بَدَر کیا جو کسی اَفلاطون نے[br]اِک شہر شاعروں کا بسانا پڑا مجھے[br][br]کرتا نہیں تھا ہجر کے ماروں کا اِحترام[br]موسم کو تازِیانہ لگانا پڑا مجھے[br][br]سائے میں بیٹھے مانگتے تھے سائے کی دُعا[br]دیوار میں دَرخت اُگانا پڑا مجھے[br][br]تعلیم رُوکھی سُوکھی کی سب کو عزیز تھی[br]قارُون کا خزانہ دَبانا پڑا مجھے[br][br]موتی کی بھیک اُچھالی جو مکار سیپ نے[br]پانی پہ اُس کو چل کے دِکھانا پڑا مجھے[br][br]ٹھنڈی ہَوائیں عشق کی سب تک پہنچ گئیں[br]دو چار سو کا چولہا بجھانا پڑا مجھے[br][br]آنکھوں کا پانی مرتے ہی کاجل کی ریت پر[br]اِک جھیل کا جنازہ پڑھانا پڑا مجھے[br][br]مندر ، حرم ، کلیسا میں کچھ دیر تُو رہا[br]لیکن کِرایہ پورا چکانا پڑا مجھے[br][br]باہر تھی مجرموں کو کھلی چھٹی اِس لیے[br]زِنداں میں رات لوٹ کے آنا پڑا مجھے[br][br]روشن ضمیر ہونے کی یہ پہلی شرط تھی[br]اَپنے لبوں پہ تالہ لگانا پڑا مجھے[br][br]سب لوگ پہلے دیکھتے تھے کس کا قول ہے[br]نہ چاہ کر بھی نام کمانا پڑا مجھے[br][br]رَستے تو باقی سارے ہی کھلتے چلے گئے[br]بس خود میں آرزُو کو جگانا پڑا مجھے[br][br]اَفسوس ! راہِ راست پہ لانے کے واسطے[br]اِنسان کو خدا سے ڈَرانا پڑا مجھے[br][br]کھائے گی اَگلی نسل ثمر اِس کا غالباً[br]اِنسانیت کا پیڑ لگانا پڑا مجھے[br][br]پوچھا گیا جو سب سے بڑا باغی کون ہے[br]دیمک کے سر پہ تاج سجانا پڑا مجھے[br][br]جعلی نمائندوں کی تھی بھرمار اِس قَدَر[br]خود اَپنی اُنگلی تھام کے آنا پڑا مجھے[br][br]سنگلاخ نظریات کی اَندھی چٹان پر[br]حیرت کا پہلا قطرہ گرانا پڑا مجھے[br][br]ہر کم نظر سے معنی کا جگنو بچانے کو[br]اَلفاظ کا دَرخت جلانا پڑا مجھے[br][br]کٹھ پتلیوں پہ اُن کی حقیقت نہ کھل سکی[br]مجبوراً اُنگلیوں پہ نچانا پڑا مجھے[br][br]سنجیدہ محفلوں میں مدبر بڑوں کو قیس[br]پسلی پہ چاقو رَکھ کے ہنسانا پڑا مجھے[br][br]شہزاد قیس کی کتاب "اِنقلاب" سے انتخاب[br]ترک[br][br]اِنسان کے ضمیر میں تھا حبس اِس قَدَر[br]تاریکیوں کو پانی پلانا پڑا مجھے[br][br]تم لوگ جھوٹے قصوں کے قلعے میں دَفن ہو[br]کاندھا ہلا ہلا کے بتانا پڑا مجھے[br][br]پہلے پہل کے خواب کی تعبیر کے لیے[br]پہلو نصیحتوں سے بچانا پڑا مجھے[br][br]دِل میں خدا مقیم تھا پر بات چیت کو[br]خود کو طرح طرح سے ہرانا پڑا مجھے[br][br]طوطا نگر میں حافظہ واحد اُصول تھا[br]تازہ خیال لکھ کے مٹانا پڑا مجھے[br][br]ہر چیز یوں نظام کے چنگل میں قید تھی[br]اَپنا لہو خرید کے لانا پڑا مجھے[br][br]اِک بے مثال جھوٹ کی سرکُوبی کے لیے[br]دو بار عہدِ ماضی میں جانا پڑا مجھے[br][br]غصے میں لات ماری جو کبڑے نظام کو[br]ہر پرزہ پھر صفر سے بنانا پڑا مجھے[br][br]دُہرا نہ سکی پھر وُہ کبھی اَپنے آپ کو[br]تاریخ کو تَنَوُّع پڑھانا پڑا مجھے[br][br]ٹُوٹے ہُوئے ستاروں سے ہر جھولی بھر گئی[br]ہلکا سا آسمان ہلانا پڑا مجھے[br][br]تقسیم منصفانہ وَسائل کی چل پڑی[br]تقدیر کو حساب سکھانا پڑا مجھے[br][br]اِک بے خطا وُجود نے جب جانور کہا[br]غصے سے اُس کو ہنس کے دِکھانا پڑا مجھے[br][br]بستی بَدَر کیا جو کسی اَفلاطون نے[br]اِک شہر شاعروں کا بسانا پڑا مجھے[br][br]کرتا نہیں تھا ہجر کے ماروں کا اِحترام[br]موسم کو تازِیانہ لگانا پڑا مجھے[br][br]سائے میں بیٹھے مانگتے تھے سائے کی دُعا[br]دیوار میں دَرخت اُگانا پڑا مجھے[br][br]تعلیم رُوکھی سُوکھی کی سب کو عزیز تھی[br]قارُون کا خزانہ دَبانا پڑا مجھے[br][br]موتی کی بھیک اُچھالی جو مکار سیپ نے[br]پانی پہ اُس کو چل کے دِکھانا پڑا مجھے[br][br]ٹھنڈی ہَوائیں عشق کی سب تک پہنچ گئیں[br]دو چار سو کا چولہا بجھانا پڑا مجھے[br][br]آنکھوں کا پانی مرتے ہی کاجل کی ریت پر[br]اِک جھیل کا جنازہ پڑھانا پڑا مجھے[br][br]مندر ، حرم ، کلیسا میں کچھ دیر تُو رہا[br]لیکن کِرایہ پورا چکانا پڑا مجھے[br][br]باہر تھی مجرموں کو کھلی چھٹی اِس لیے[br]زِنداں میں رات لوٹ کے آنا پڑا مجھے[br][br]روشن ضمیر ہونے کی یہ پہلی شرط تھی[br]اَپنے لبوں پہ تالہ لگانا پڑا مجھے[br][br]سب لوگ پہلے دیکھتے تھے کس کا قول ہے[br]نہ چاہ کر بھی نام کمانا پڑا مجھے[br][br]رَستے تو باقی سارے ہی کھلتے چلے گئے[br]بس خود میں آرزُو کو جگانا پڑا مجھے[br][br]اَفسوس ! راہِ راست پہ لانے کے واسطے[br]اِنسان کو خدا سے ڈَرانا پڑا مجھے[br][br]کھائے گی اَگلی نسل ثمر اِس کا غالباً[br]اِنسانیت کا پیڑ لگانا پڑا مجھے[br][br]پوچھا گیا جو سب سے بڑا باغی کون ہے[br]دیمک کے سر پہ تاج سجانا پڑا مجھے[br][br]جعلی نمائندوں کی تھی بھرمار اِس قَدَر[br]خود اَپنی اُنگلی تھام کے آنا پڑا مجھے[br][br]سنگلاخ نظریات کی اَندھی چٹان پر[br]حیرت کا پہلا قطرہ گرانا پڑا مجھے[br][br]ہر کم نظر سے معنی کا جگنو بچانے کو[br]اَلفاظ کا دَرخت جلانا پڑا مجھے[br][br]کٹھ پتلیوں پہ اُن کی حقیقت نہ کھل سکی[br]مجبوراً اُنگلیوں پہ نچانا پڑا مجھے[br][br]سنجیدہ محفلوں میں مدبر بڑوں کو قیس[br]پسلی پہ چاقو رَکھ کے ہنسانا پڑا مجھے[br][br]شہزاد قیس کی کتاب "اِنقلاب" سے انتخاب[br]ترک
~ بُرے نہیں ہیں ہم صاحب___!~ بس کسی کو اچھے نہیں لگتے___!
Reply

Use magic Report

1

Threads

7

Posts

8

Xpoints

Jade Star LV1

Post time 2020-02-10 00:02:11 From the mobile phone | Show all posts
hellooo
Reply

Use magic Report

2885

Threads

3265

Posts

6154

Xpoints

Sapphire Star LV14

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistan

 Author| Post time 2020-02-11 00:33:11 From the mobile phone | Show all posts
Reply

Use magic Report

You have to log in before you can reply Login | Register

Points Rules

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-04-08 14:27 , Processed in 0.292195 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表