INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
搜索
热搜: XStore
查看: 18|回复: 0

[HOT4 Pro] کوئی کمی نہ کی تھی دل بیقرار نے مجھ کو بچا لیا میرے پروردگار نے

[复制链接]

3433

Threads

4305

Posts

7748

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-09 21:24:07 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
کوئی کمی نہ کی تھی دل بیقرار نے[br]مجھ کو بچا لیا میرے پروردگار نے[br][br]پامال کر دیا فلک بد اشعار نے[br]سیکھے ترے چلن روش روزگار نے[br][br]ایسے مزے لئے مرے پائے فگار نے[br]گھر دل میں کر لیا خلش نوک خار نے[br][br]سنتے تھے ایک عمر سے طوفان نوح کو[br]ہم کو دکھا دیا مژہ اشکبار نے[br][br]سو حسرتیں ملیں ہیں مرے ساتھ خاک میں[br]مٹی بھی دی تو ان کو اسی خاکسار نے[br][br]میں نے تو جان دی تھی بہانے سے موت کے[br]بدنام کر دیا اسے ہر سوگوار نے[br][br]مجھ سے ہے یہ گلہ کسی وعدہ خلاف کو[br]جھوٹا بنا دیا ہے ترے اعتبار نے[br][br]دیکھی ہے ہم نے آج وہ ظرف وضو میں بند[br]جو پی کے چھوڑ دی تھی کسی بادہ خوار نے[br][br]وہ بات ہی نہیں وہ ملاقات ہی نہیں[br]نادان جب ابھار دیا تجھ کو چار نے[br][br]کہتے ہیں مجھ سے وصل میں کیوں تجھ کو یاد نہیں[br]رو رو کے پلٹ کے وہ دن گزارنے[br][br]سب بھیڑ چھٹ گئی مرے جاتے ہی حشر میں[br]میدان کر دیا نفس شعلہ بار نے[br][br]وہ اور مجھ کو خط میں لکھے شکوہ رقیب[br]پٹی پڑھائی ہے یہ کسی ہوشیار نے[br][br]قسمیں ہزار دو نہ بتائیں گے ہم کبھی[br]مانگی ہے جو دعا دل امیدوار نے[br][br]غیروں کو آج بزم میں اس کی رلا دیا[br]بے اختیار نالہ بے اختیار نے[br][br]اے داغؔ ہائے داغؔ ہے عہد شباب کا[br]کیا داغؔ کھائے تیرے دل داغدار نے[br][br]داغؔ دہلوی
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-05-28 00:10 , Processed in 0.054198 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表