INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot 9 Note 7 Infinix
查看: 513|回复: 0

[S3X] ‏میری دوسری شادی ہوجائے گی، سوچا بھی نہ تھا۔

[复制链接]

3439

Threads

4321

Posts

7768

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-09 21:39:36 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
‏میری دوسری شادی ہوجائے گی، سوچا بھی نہ تھا۔ دوستوں کو اطلاع بھی نہ کر سکا۔ بس آناً فاناً نکاح ہوا اور رخصتی بھی ہو گئی۔[br]حیرت یہ ہے کہ بیگم نے خوشدلی سے اپنی سوتن کو بہن بنا لیا۔ بچے تو ماں کہہ کر لپٹ گئے۔ والدہ بھی شاد ہیں۔ میری نئی بیوی بے انتہا خوش اخلاق ثابت ہوئیں اور‏انہوں نے بھی سارے گھر کے افراد کو اپنا سمجھا۔ ہماری پہلی ملاقات پہلی بیگم کے ساتھ ہی ایک شاپنگ سینٹر کے کیفے ٹیریا میں ہوئی تھی۔ وہیں ہماری پہلی بیگم نے ان کو ہمارے لیے پسند کیا۔ کب بات شادی تک پہنچ گئی پتہ بھی نہ لگا۔‏پہلی بیگم نےانتہائی ضد کر کےہمیں ہنی مون پر بھیجنے کی تیاری کر رکھی ہے اور مصر ہیں کہ آپ دونوں ہنی مون پر جائیں جیسے آپ مجھے لے کر گئے تھے۔ کہتی ہیں کہ اگر پیسے کم پڑے تو وہ دینے کو تیار ہیں کیونکہ ان کی پچھلےدنوں ہی تین لاکھ کی کمیٹی نکلی ہے۔[br]میں کافی دیر سے یہ سوچ رہا ہوں کہ ‏آخر وہ کون سے گھر ہوتے ہیں جہاں دوسری شادی کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہیں اور ایک جنگ کا سا ماحول ہوتا ہے۔ اپنے گھر کو دیکھتا ہوں تو جنت لگتا ہے۔ بیگم نے رات گیارہ بجے زبردستی ہم دونوں کو کمرے میں دھکیل کر دروازہ بند کر دیا۔ ساتھ ہی بچوں کو شور شرابے سے سختی سے منع کر دیا۔[br]‏آج صبح ناشتہ حجلہ عروسی میں پیش کیا اور اپنی ساتھی (سوتن لکھنے میں مجھے کوفت ہو رہی ہے) کو اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھلائے۔ ساتھ ہی ساتھ چھیڑنے کے انداز میں کن انکھیوں سے ہم دونوں کو دیکھتی رہیں۔ ایسی بیویاں قسمت والوں کو ملتی ہیں [br][br]کل رات ہم ہنی مون پر ترکی نکل جائیں گے[br]‏میرا مشورہ ہے کہ آپ سب بھی اپنے گھر میں یہ ماحول بنائیں۔ محبت سے رشتوں کو قائم رکھیں اور اپنی بیوی کو اعتماد میں لیں۔ دیکھیے کہ دوسری بیوی ایک دن بعد ہی کہہ رہی ہے کہ تیسری میں آپ کے لیے خود تلاش کروں گی۔[br]‏ناول” بلی کےخواب میں چھچڑے “سے اقتباس.
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-06-02 02:46 GMT+8 , Processed in 0.054087 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list