INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot 9 Note 7 Infinix
查看: 135|回复: 0

[HOT4 Pro] میں گدھوں کا امام ہوں* ''

[复制链接]

3439

Threads

4322

Posts

7771

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-10 00:21:59 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
*''میں گدھوں کا امام ہوں* '' [br][br]مجھے پرائیویٹ جاب کرنے کا شوق تو نہ تھا لیکن زندگی کا پیہہ چلانے کے لیے شوق نہیں دیکھے جاتے، باقی حضرات کی طرح مجھے بھی اس کنویں میں کودنا پڑا سو ان کنوؤں میں کودتا رہا اور کود رہا ہوں۔[br][br]آپ جانتے ہیں کہ جاب کے دوران مختلف لوگوں سے روابط پیدا ہوتے ہیں، مختلف موضوعات زیر بحث آتے ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد بھی بکھیرنے کا موقع ملتا ہے۔ اکثر نماز اور کھانے کے وقفے کے دوران ہم دوست احباب بھی ادھر اُدھر کی گپیں ہانکتے اور کام کی بوریت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ [br][br]ایک دن ایک دوست اپنے علاقے کا ایک سچا واقعہ سنانے لگے تو میں بھی ہمہ تن گوش ہو کر  سننے لگا کیوں کہ یہ ایک امام صاحب کا واقعہ تھا ،اس لیے سننے میں تھوڑی دلچسپی بڑھ گئی۔ [br][br]دوست نے واقعہ سناتے ہوئے کہا:  ہمارے ہاں  ایک امام صاحب کو مسجد میں  امامت کرتے ہوئے  لگ بھگ پندرہ سال بیت گئے تھے مگر مسجد میں ان کے رہائشی  گھر کی خستہ حالت  جوں کی توں ہی تھی۔ چھت میں بارش کا پانی روکنے کی صلاحیت بھی ناپید ہو چکی تھی اور دیواروں پر پلستر بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ مسجدی رہائش کسی فقیر کی جھونپڑی کا منظر پیش کر رہی تھی لیکن امام صاحب صبر کا دامن تھامے ہوئے زندگی کی گاڑی چلانے میں مصروف تھے۔ کمیٹی والوں نے بھی کبھی پلٹ کر اس رہائش کی طرف نہیں دیکھا۔ ایک طرف تو مسجد کے واش روم  ٹائلوں سے چمک رہے تھے جہاں انسان گندگی پھینکتا ہے لیکن دوسری طرف امام صاحب کی جھونپڑی کچرا کونڈی کا منظر پیش کر رہی تھی جہاں ایک عالم دین اور اپنے وقت کے خطیب رہائش پذیر تھے۔[br][br]بارش جب بھی برستی ، اللہ کی یہ رحمت امام صاحب کو گھر کے اندر چھت کے نیچے فیض پہنچا جاتی۔ پہلے تو ٹپکنے کی حد تک تھی لیکن رفتہ رفتہ یہ معاملہ پانی کی دھار تک پہنچنے لگا۔  پھر ایک بار ایسی بارش برسی کہ امام صاحب کا تمام گھریلو سامان بھیگ گیا اور رات گزارنے کی بھی جگہ نہ رہی ۔ آخر کارصبر کا دامن امام صاحب کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور امام صاحب جمعہ کے خطبہ میں مسجد کمیٹی پر برس پڑے۔ دوران خطبہ امام صاحب نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے برسرِ منبر فرمایا:[br][br]مجھے مسجد میں خدمت کرتے ہوئے اتنا عرصہ بیت گیا ، میرے سامنے مسجد کے واش روم  تک ٹائلوں سے سج گئے جہاں لوگ پاخانہ کرتے ہیں لیکن مجال ہے کہ کسی کو میری رہائش کے متعلق کچھ سوچنے کی فرصت ملی ہو۔ کسی نے یہ نہیں سوچا کہ پاخانے والی جگہ تو ٹائلوں سے چمکا دی لیکن جس جگہ امام صاحب رہتے ہیں اس کو بھی چمکا دیں۔ ایسی خستہ حالت رہائش میں تو کوئی فقیر بھی نہیں رہتا ہو گا جس میں آپ لوگوں نے مجھے قید کر رکھا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں انسانوں کا نہیں ’’ گدھوں کا امام ہوں ‘‘۔۔۔[br][br]پھر کیا تھا؟ نماز جمعہ کے فوراً بعد مسجد کمیٹی کے ممبران غصے سے بھرے امام صاحب کے کمرے میں جا پہنچے ۔امام صاحب آج آپ نے یہ کیا کیا ؟ یہ کوئی بات ہے کرنے والی، کوئی انسان کی عزت ہوتی ہے کوئی لحاظ ہوتا ہے آپ نے ذرا سی پروا نہیں کی اور ہمیں گدھے بنا دیا۔آپ نے یہ کیوں کہا کہ میں گدھوں کا امام ہوں ؟  ہم آپ کو گدھے نظر آتے ہیں۔ آپ نے ہمیں گدھے کیوں کہا؟[br][br]امام صاحب نے بڑی تحمل مزاجی سے کمیٹی ممبران کی  گفتگو سنی اور پھر ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اگر میں نے یہ کہا ہے کہ میں گدھوں کا امام ہوں تو آپ بتائیں کہ میں نے خود کو کیا کہا ہے؟بس اس بات پہ کمیٹی والوں میں موجود کچھ دانشوروں کی آنکھیں کھل گئیں  انہوں نے سب کو ساتھ لیا اور امام صاحب کو سلام کر کے رخصت ہو گئے۔ پھر صرف دوماہ ہی گزرے ہوں گے کہ امام صاحب کی وی آئی پی رہائش تیار تھی۔[br]اللہ جانے ایسے کتنے ہی امام ۔۔۔ کے امام ہوں گے۔[br][br]انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ مسجد کمیٹیاں منصبِ امامت کو ایک نوکر چاکر کی حیثیت سے دیکھتی اور اسی حساب سے ڈیل کرتی ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ مسجدیں اگر خوبصورت ہیں تو امام و خطیب کی رہائش خوبصورت ترین ہونی چاہیے۔۔۔[br]اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس منصب کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔[br]
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-06-02 20:50 GMT+8 , Processed in 0.057762 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list