INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot9 Note7 Infinix
查看: 243|回复: 0

[HOT4 Pro] آج کی خوبصورت بات

[复制链接]

3439

Threads

4322

Posts

7771

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-10 00:48:21 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
۔            ✧​ آج کی خوبصورت بات ✧​[br][br]✍ وہ جوانی میں لکھ پتی سے ککھ پتی ہوئے، محل سے فٹ پاتھ پر آئے، دفتر کی ہر چیز بک گئی اور نوبت فاقوں تک آ گئی، مگر انہوں نے پھر اٹھارہ ہزار روپے سے دوبارہ سٹارٹ لیا اور وہ ملک کے بڑے کاروباری بن گئے. میں ان سے وہ فارمولا معلوم کرنا چاہتا تھا جس نے انہیں اٹھارہ ہزار سے 18 کروڑ اور پھر 18 ارب تک پہنچا دیا۔ میں اب وہ راز جاننا چاہتا تھا۔ مگر ان پر رقت طاری تھی، وہ آنکھیں صاف کرتے، ہاتھ ملتے اور لمبے لمبے سانس لیتے تھے، وہ بڑی دیر تک اس کیفیت میں رہے اور پھر اچانک سر اٹھا کر بولے۔[br][br]” میں بھی دراصل اپنے برے وقت میں وہی غلطی کر رہا تھا جو دنیا کے زیادہ تر لوگ کرتے ہیں، میں اپنے دوستوں، عزیزوں، رشتے داروں، جاننے والوں اور مخیر حضرات کے پاس جاتا تھا، ان سے مدد مانگتا تھا، میرے کچھ دوستوں نے میری مدد کی بھی مگر برے وقت میں ہر مدد برائی ثابت ہوتی ہے۔ میرا وہ سرمایہ بھی ڈوب گیا۔ یہاں تک کہ میرے جاننے والوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا۔ یہ مجھے دیکھ کر راستہ بدل لیتے تھے، یا پھر مجھے پہچاننے سے انکار کر دیتے تھے، میں ان کے رویئے پر کڑھتا تھا ۔۔۔[br][br]پھر ایک دن قدرت کے راز تک پہنچ گیا، میں اپنا مسئلہ سمجھ گیا، مجھے محسوس ہوا کہ یہ مصیبت اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے، میں جب اس کے حل کے لئے لوگوں کے پاس جاتا ہوں تو اللہ تعالیٰ “مائنڈ” کر جاتا ہے، اللہ کہتا ہے کہ یہ کس قدر بے وقوف انسان ہے۔ یہ آج بھی میرے پاس آنے کی بجائے، مجھ سے مدد مانگنے کی بجائے لوگوں کے دروازوں، لوگوں کی دہلیزوں پر جا رہا ہے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ میری سختی میں اضافہ کر دیتا ہے، مجھے معلوم ہوا میں جب تک اللہ کے سامنے نہیں گڑگڑاؤں گا، میں جب تک اس سے مدد نہیں مانگوں گا، میری سختی ختم نہیں ہو گی ۔۔۔[br][br]چناچہ میں نے وضو کیا اور اللہ تعالیٰ کے در پر ماتھا ٹیک دیا اور اللہ تعالیٰ نے میرے سر سے مصیبتوں کی دھوپ ہٹا دی۔ اس نے میرے راستے کھول دیئے۔[br]حاجی صاحب نے لمبی آہ بھری اور بولے. “ہم مصیبت میں جب بھی کبھی کسی انسان کی طرف دیکھتے ہیں تو اللہ “مائنڈ” کر جاتا ہے اور ہماری مصیبت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا میری نصیحت پلے باندھ لو، برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر دستک نہ دو، صرف اور صرف اللہ سے رجوع کرو، تمہاری مصیبت ختم ہو جائے گی، یہ قدرت کا بڑا راز تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا اور یہ راز مجھ پر کھول دیا ۔۔۔ !!”[br][br]وہ چلے گئے، لیکن جاتے جاتے مجھے بھی ارشمیدس بنا گئے ۔ ۔ ۔ !!![br][br]☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔ ۔ ۔
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-06-04 13:29 GMT+8 , Processed in 0.053644 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list