INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
搜索
热搜: XStore
查看: 702|回复: 0

[HOT4 Pro] موبائِل کے کیمرے کے کچھ حیران کُن فنکشن

[复制链接]

1361

Threads

1503

Posts

2864

Xpoints

Jade Star LV7

post star1post star2post star3sign star1post star4

发表于 2020-02-10 00:50:49 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
موبائِل کے کیمرے کے کچھ حیران کُن فنکشن[br][br]آپ میں سے تقریباً سبھی کے پاس انڈرائیڈ فون ہونگے۔۔ کچھ  کے پاس جدید اور مہنگے سمارٹ فون ہونگے اور کچھ کے پاس میرے موبائل جیسے پرانے اور سستے ماڈل ہونگے۔۔ آپ سب ہی لوگ سمارٹ فون کے کیمرہ فنکشن سے واقف ہونگے ہی ۔۔ زیادہ تر لوگ کیمرہ کے دوتین فنکشنز جانتے ہیں جیسے اگلے اور پچھلے کیمرے سے تصاویر بنانا یا ویڈیوز بنانا۔۔ لیکن انڈرائید فون کے کیمرے سئ کئ دوسرے زبردست اور مفید کام بھی لیئے جاتے ہیں۔۔ جن میں سے پانچ کا ذکر یہاں کررہا ہوں۔ آپ انہیں پلے سٹور سے اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔[br][br]۔ Google Translator اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگے۔۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہین بھی لکھی ہوئ انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔۔[br][br] ۔ PhotoMath ۔۔۔اسے انسٹال کریں ، اسکے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئ بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا[br][br] ۔ IP Webcam۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔اگرچہ میں نے اسے خود یوز نہیں کیا لیکن اسکی ڈسکرپشن دیکھی ہے۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئ پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئ پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔۔[br][br]❹ ۔ CrookCatcher - Anti Theft۔۔۔یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اور چور جب اسے یوز کرنے کے لیئے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا۔۔[br][br] ۔CamScanner - Phone PDF Creator ۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہو۔۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں۔۔ جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور کنورٹ کریں
Infinix is My First Love
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-02-23 14:43 , Processed in 0.254051 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表