INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot 9 Note 7 Infinix
查看: 657|回复: 0

[HOT4 Pro] ایک لطیفہ سنیئے۔

[复制链接]

3439

Threads

4322

Posts

7771

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-10 00:51:28 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
ایک لطیفہ سنیئے۔[br][br]ایک چھوٹا مسافر طیارہ تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار ایک بندر کے علاوہ تمام مسافر جاں بحق ہوگئے۔[br]حادثے کی تحقیقات ہوئیں،[br] بلیک باکس سے معلومات اکٹھی کی گئیں تاہم جہاز تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ نہ چلایا جا سکا۔[br]تھک ہار کے اس نتیجے پہ پہنچا گیا کہ بندر کو train کرکے اس قابل بنایا جائے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی کی مدد کرسکے۔[br]چند ہفتوں کی تگ و دو کے بعد بندر اس قابل ہو گیا کہ اشاروں کی زبان میں کسی بھی سوال کا جواب دے سکے۔[br]تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بندر کو پیش کیا گیا۔[br]ایک آفیسر نے بندر سے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے اشاروں میں پوچھا کہ جب جہاز تباہ ہوا تو مسافر کیا کررہے تھے؟[br]اشاروں میں جواب ملا کہ کچھ سو رہے تھے، کچھ بات چیت میں مصروف تھےاور کچھ میگزین وغیرہ پڑھ رہے تھے۔[br]کمیٹی کے اراکین کا حوصلہ بندھا۔[br]دوسرا سوال ہوا کہ ائیر ہوسٹس کیا کر رہی تھیں۔[br]وہ میک اپ میں مصروف تھیں۔[br]کمیٹی کے اراکین نے معنی خیز نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھا۔[br]ایک اور سوال ہوا۔۔[br]جہاز تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ کیا کررہےتھے؟[br]جواب ملا وہ سو رہے تھے۔۔[br]تمام اراکین ششدر رہ گئے۔۔[br]کچھ لمحوں بعد ایک اور سوال ہوا۔[br]آپ اس وقت کیا کر رہے تھے؟[br]بندر نے فخریہ انداز سے میز پہ پڑی عینک اٹھا کر پہنی، چہرے پر کلر سمائل بکھیری اور دبنگ انداز میں جواب دیا کہ[br]"میں اس وقت جہاز چلا رہا تھا"[br][br]"محترم وزیراعظم نے کل ملائیشیا میں خطاب کے دوران فرمایا"[br] کہ [br]ملک میں منافع خور مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔[br]مافیا حالات کو خراب کررہے ہیں۔[br]یہ ٹولہ ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔[br]کاش کوئی پوچھتا[br][br]آپ کیا کر رہے ہیں؟؟
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-06-02 20:32 GMT+8 , Processed in 0.053811 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list