INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
Search
Hot search: XStore
View: 225|Reply: 0

[HOT4 Pro] *معلوماتی دُنیا* 165

[Copy link]

2885

Threads

3265

Posts

6154

Xpoints

Sapphire Star LV14

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistan

Post time 2020-02-10 00:54:09 From the mobile phone | Show all posts |Read mode
*معلوماتی دُنیا* 165[br][br]*گوگل مَیپ بہت کُچھ جانتا ہے،*[br]کاغذی نقشوں کا استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ گوگل میپس کیا کمال کی چیز ہے،[br]اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو ڈیڑھ، دو دہائی پہلے کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھیں، [br]لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس کے کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں جو عام طور پر صارفین کو معلوم نہیں ہوتے؟[br][br]*آئیے اپنے دوستوں کو کچھ ایسی ہی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں،*[br]جن کا استعمال کرکے آپ گوگل میپس کے دلدادہ ہو جائیں گے، [br]کیونکہ! [br]یہ بنائے گا آپ کی زندگی کو آسان![br][br]ہاتھ لگائے بغیر[br]ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بہت خطرناک ہے، [br]یہ بات آپ جانتے ہی ہوں گے، [br]چاہے آپ گوگل میپس پر یہ کیوں نہ دیکھ رہے ہوں کہ اگلا موڑ کہاں سے لینا ہے، [br]ایک لمحے کی چُوک ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے، [br]اس سے بچنے کا ایک آسان طریقہ ہے،[br]اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو voice commands کا پورا سلسلہ ہے، [br]جو ڈرائیونگ کے دوران آپ کے کام آ سکتا ہے، [br][br]وائس کمانڈ کو گوگل کے ذریعے کھولیں، [br]اور ان چند جملوں کے ذریعے اسے آزمائیں[br][br]"“What road is this?”[br]“What’s my next turn?”"[br] “What’s my ETA?”[br] “How’s traffic ahead?”[br] “How’s traffic to work?”[br] “Find gas stations”[br] “Find restaurants”[br] “Navigate home”[br] “Exit navigation”[br] یہی نہیں بلکہ آپ ڈرائیونگ کے دوران کال کرنے، [br]ٹیکسٹ بھیجنے یا میوزک چلانے کی ہدایات بھی دے سکتے ہیں، [br]وہ بھی بذریعہ آواز، [br]یعنی نظریں سڑک پر اور باقی کام گوگل کا![br][br]  *پارکنگ*[br] اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر گوگل میپس کھولیں اور چھوٹے سے نیلے دائرے پر tap کریں، [br]جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے، [br]اس سے ایک مینیو کھل جائے گا، [br]جس میں ایک موجودہ پارکنگ لوکیشن کو محفوظ کرنا بھی ہوگا، [br]اسے محفوظ کرلیں، [br]اور پھر گھومتے رہیے [br]بازاروں میں اور جب بھی واپس جانے کا ارادہ ہو تو دوبارہ میپس کھولیں اورparking location پر ٹیپ کردیں جو اسکرین کے نچلے حصے میں آ رہا ہوگا، [br]یعنی اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ گاڑی کہاں پارک کی تھی؟ [br]کیونکہ گوگل کبھی نہیں بھولتا۔[br][br]*لوکیشن شیئرنگ*[br] کیا آپ کسی کو پتہ سمجھا رہے ہیں[br]لیکن وہ سمجھ نہیں پا رہا؟ [br]تو گوگل میپس کا location sharing آپشن استعمال کیجیے [br]بلکہ گوگل میپس تو real time location sharing کا آپشن تک دیتا ہے، [br]بس میپس کھولیں اور اسی نیلے دائرے پر کلک کریں جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے، [br]اس مرتبہ share your location پر ٹیپ کریں، [br]آپ اس شیئرنگ کا دورانیہ بھی مقرر کر سکتے ہیں کہ اتنی دیر بعد یہ بند ہو جائے یا جب چاہیں خود بند کریں، [br]یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے، [br]آپ اپنے contacts میں سے کسی کے ساتھ بھی اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں، [br]بلکہ اس کا پرائیوٹ لنک بھی ویب پر جہاں چاہے دے سکتے ہیں، [br][br]*قریب کیا واقع ہے؟*[br] آپ کسی نئی جگہ یا نئے شہر میں ہیں اور قرب و جوار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، [br]یا سفر کے دوران آپ کو پٹرول پمپ کی تلاش ہے [br]یا ریستوران کی، [br]کسی اسٹور کی، [br]یا چائے خانے کی، [br]یہ سب آپ گوگل میپس پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں،[br]کرنا صرف اتنا ہوگا کہ "سرچ بار" میں ایسے ہی سوالات پوچھیں:[br][br] اس کے علاوہ آپ گوگل میپس میں نیچے موجود بار میں Explore کا ٹیب بھی استعمال کر سکتے ہیں، [br]جو آپ کو قریبی ریستورانوں سے لے کر اے ٹی ایمز تک کے بارے میں بتا سکتا ہے، [br][br] *ٹریفک کا اندازہ*[br] گوگل میپس یہ تو بتاتے ہی ہیں کہ اس وقت کس سڑک پر کتنا ٹریفک موجود ہے، [br]لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس یہ بھی بتا سکتا ہے کہ کس مقام پر، [br]کس دن اور کس وقت کتنا ٹریفک ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے آپ کو میپس کا ڈیسک ٹاپ ورژن کھولنا ہوگا، [br]یہاں directions کے بٹن پر کلک کریں اور جس مقام پر جانا ہے، [br]وہ اور جہاں سے جانا چاہتے ہیں، [br]دونوں درج کریں، [br]اب یہاں آپ کو ایڈریس بار کے عین نیچے Leave Now نظر آ رہا ہوگا، [br]اسے کھولیں گے تو Depart at اور Arrive by بھی نظر آئے گا، [br]یہاں سے آپ کسی بھی مخصوص دن اور وقت پر ٹریفک کی صورت حال اور سفر کے دورانیہ کے بارے میں جان سکتے ہیں، [br][br]*مختلف مقامات کے درمیان فاصلہ*[br] کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے صبح سویرے چہل قدمی کی تھی، [br]اس میں کتنا فاصلہ طے کیا تھا؟ [br]یا پھر آپ کسی بھی دو مقامات کے درمیان فاصلے سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں؟ [br]تو گوگل میپس درست ترین فاصلہ بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے، [br]اس کے لیے آپ کو یہ کرنا ہوگا کہ جس مقام سے فاصلے کی پیمائش شروع کرنی ہے وہاں کچھ دیر انگلی دبائے رکھیں، [br]ایک سرخ پن نمودار ہوگی اور اس کے ساتھ نیچے ایک سفید رنگ کا بار، [br]جو اس جگہ کے بارے میں معلومات دے گا، [br]اس بار کو کھولیں گے تو آپ کو Measure distance بھی نظر آئے گا، [br]اسے منتخب کریں اورکسی دوسرے مقام کا انتخاب کرکے دونوں کے درمیان براہ راست فاصلہ ناپ لیں،[br]لیکن آپ دو مقامات کے درمیان مختلف پوائنٹس شامل کر کے بھی فاصلہ ناپ سکتے ہیں،[br]اس کے لیے پہلے مقام کے بعد آپ نے جہاں سے موڑ لیا ہے، [br]وہاں پہنچ کر نیچے دائیں جانب سے Add point شامل کرنا ہوگا [br]اور اس طرح پوائنٹس شامل کرکے آپ مطلوبہ فاصلہ ناپ سکتے ہیں•
~ بُرے نہیں ہیں ہم صاحب___!~ بس کسی کو اچھے نہیں لگتے___!
Reply

Use magic Report

You have to log in before you can reply Login | Register

Points Rules

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-04-10 21:14 , Processed in 0.077667 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表