INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
查看: 441|回复: 0

[HOT4 Pro] میت کاندھوں پہ بعد میں اٹھتی ہے

[复制链接]

3540

Threads

4656

Posts

8208

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-02-11 00:35:09 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
میت کاندھوں پہ بعد میں اٹھتی ہے۔ دیگ میں چمچے پہلے کھڑک جاتے ہیں۔ ..[br]لواحقین کی دھاڑیں کم نہیں ہوتیں کہ "مصالحہ پھڑا اوئے" کی صدائیں بلند ہو جاتی ہیں..[br]۔ قبر پر پھول سجتے نہیں کہ کھانے کے برتن سج جاتے ہیں۔..[br] آنکھوں میں آنسو خشک نہیں ہو پاتے کہ عزیز و اقارب کے لہجے پہلے ہی خشک ہو جاتے ہیں۔۔۔[br] "چاولوں میں بوٹیاں بہت کم ہیں۔ فلاں نے روٹی دی تھی تو کیا غریب تھے جو دو کلو گوشت اور ڈال دیتے۔"[br][br]مرنے والا تو چلا جاتا ہے۔ لیکن یہ کیسا رواج ہے کہ جنازہ پڑھنے کے لیے آنے والے اس کی یاد میں بوٹیوں کو چَک مارتے دیگی کھانے کی لذت کے منتظر ہوتے ہیں؟؟؟؟؟[br][br]فرسودہ روایات کو بدلو۔ ۔۔۔صدقہ خیرات اور فاتحہ خوانی کی حد تک تو ٹھیک ہے ۔۔۔[br] کیا طریقہ ہے کہ جنازے پر بھی جاؤ تو "روٹی کھا کے آنا؟؟؟؟[br]کسی کی میت کا کھانا اتنے مزے سے حلق سے کیسے اتر جاتا ہے "۔۔ہمیں مرنا نہیں ہے کیا ؟؟؟[br][br]قرب و جوار کی تو بات ہی نہ کریں۔ دور سے آئے ہوؤں کو بھی چاہیے کہ زیادہ بھوک لگی ہے تو کسی ہوٹل سے کھا لیا کریں۔تہیہ کر لو کہ آئندہ اگر کبھی کسی جنازے میں شرکت کرنا پڑی تو خواہ ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کر کے کیوں نہ جائیں اور عزیز و اقارب ہی کیوں نہ پکائیں۔ میت والے گھر سے کھانا نہیں کھانا۔ خوشی، غمی ہر انسان کے ساتھ ہے۔ لیکن روایات کو بدلو۔ اس سے پہلے معاشرتی نظام ہی لپیٹ میں آ جائے۔۔۔۔ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ جو اس دنیا سے چلا گیا صرف اسی کو مرنا تھا ۔۔۔
میں اکثر خاک پر بیٹھ جاتا ہوں۔۔۔{:16_1:}اپنی اوقات اچھی لگتی ہے۔۔۔{:16_2:}
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-09-18 21:58 GMT+8 , Processed in 0.063088 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list