INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 找回密码
 Register
搜索
热搜: XStore
查看: 558|回复: 0

[HOT4 Pro] *ضمیر فروش*

[复制链接]

1361

Threads

1503

Posts

2864

Xpoints

Jade Star LV7

post star1post star2post star3sign star1post star4

发表于 2020-02-11 00:46:43 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
*ضمیر فروش*[br][br][br]ایک تیتر بیچنے والا بازار میں تیتر بیچ رہا تھا۔[br]اس کے پاس ایک پنجرہ میں ایک تیتر ، اور دوسرے پنجرے میں بہت سارے تیتر تھے ۔[br]کسی نے اس سے تیتر کی قیمت پوچھی ، اس بیوپاری نے بتلایا : یہ جو دونمبر کا پنجرہ ہے جس میں زیادہ تیتر ہیں ، اس پنجرے کے تیتر کی قیمت 40/ روپیہ فی تیتر ہے ۔[br][br]اس نے پنجرہ نمبر ایک کی طرف اشارہ کرکے پوچھا : وہ جو تنہا تیتر ہے اس کی کیا قیمت ہے ؟[br][br]اس نے کہا : وہ تو میں بیچنا ہی نہیں چاہتا ، اگر آپ لینے کے خواہش مند ہے تو اس کے آپ کو پانچ سو روپیے دینے ہوں گے ۔[br][br]وجہ پوچھنے پر اس بیوپاری نے بتلایا : اصل میں یہ تیتر میرا اپنا پالتو ہے ، دوسرے تیتروں کو جال میں پھانسنے کا کام کرتا ہے* ۔[br]*یہ چیخ وپکار کرکے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلاتا ہے ، اور وہ اس کی پکار پر بغیر سوچے سمجھے جمع ہوجاتے ہیں ، اور جال میں پھنس جاتے ہیں۔[br]اس کے بعد میں اس پھنسانے والے تیتر کو اس کی من پسند خوراک دیکر خوش کردیتا ہوں* ۔[br]بس اسی وجہ سے اس کی قیمت زیادہ ہے ۔[br][br]*ایک سمجھدار آدمی اس مجمع میں تھا اور اس نے پانچ سو روپیے میں اس دھوکے باز تیتر کو خرید کر ذبح کردیا ۔[br][br]کسی نے پوچھا : آپ نے ایسا کیوں کیا ؟[br][br]اس نے کہا : ایسے ضمیر فروش کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو اپنے مفاد کی خاطر قوم وملت کو دھوکا دیکر پھنسانے کا کام کرتا ہو..[br]
Infinix is My First Love
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

GMT+8, 2020-02-23 16:12 , Processed in 0.176858 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表