INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot 9 Note 7 Infinix
查看: 4150|回复: 1

[HOT4 Pro] دھوبی کی بیوی سے ملکہ سلطنت نے پوچھا

[复制链接]

3439

Threads

4322

Posts

7771

Xpoints

Sapphire Star LV17

post star1post star2post star3sign star1post star4post star5sign star2X'Club badge exclusive for Pakistansign star3

发表于 2020-04-02 18:30:45 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
دھوبی کی بیوی سے ملکہ سلطنت نے پوچھا کہ تم آج اتنی خوش کیوں ہو۔ دھوبی کی بیوی نے کہا کہ آج چنا منا پیدا ہوا ہے۔ [br][br]ملکہ نے اسکو مٹھائی پیش کرتے ہو کہا ماشاء اللہ پھر تو یہ لو مٹھائی کھاو چنا منا کی پیدائش کی خوشی میں۔[br][br]اتنے میں بادشاہ بھی کمرے میں داخل ہوا۔ تو ملکہ کو خوش دیکھا پوچھا ملکہ عالیہ آج آپ اتنی خوش کیوں ہے کوئی خاص وجہ۔ ملکہ نے کہا سلطان یہ لے مٹھائی کھائیں آج چنا منا پیدا ہوا ہے۔ اسلیئے خوشی کے موقع پہ خوش ہونا چاہیے.... !![br][br]بادشاہ کو بیوی سے بڑی محبت تھی۔ بادشاہ نے دربان کو کہا کہ مٹھائی ہمارے پیچھے پیچھے لے آو۔[br][br]بادشاہ باہر دربار میں آیا۔ [br][br]بادشاہ بہت خوش تھا۔ وزیروں نے جب بادشاہ کو خوش دیکھا تو واہ واہ کی آوازیں سنائی دینے لگی کہ ظل الہی مزید خوش ہولے۔ ظل الہی نے کہا سب کو مٹھائی بانٹ دو۔ مٹھائی کھاتے ہوئے بادشاہ سے وزیر نے پوچھا بادشاہ سلامت یہ آج مٹھائی کس خوشی میں آئی ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ آج چنا منا پیدا ہوا ہے۔ [br][br]ایک مشیر نے چپکے سے وزیر اعظم سے پوچھا کہ وزیر باتدبیر ویسے یہ چنا منا ہے کیا شے..؟ [br]وزیراعظم نے مونچھوں کو تاو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو علم نہیں ہے کہ یہ چنا منا ہے کیا بلا، بادشاہ سے پوچهتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ہمت کرکہ پوچھا کہ بادشاہ سلامت ویسے یہ چنا منا ہے کون۔ بادشاہ سلامت تھوڑا سا گھبرائے اور سوچنے لگے کہ واقعی پہلے معلوم تو کرنا چاہیے کہ یہ چنا منا ہے کون۔بادشاہ نے کہا مجھے تو علم نہیں کہ یہ چنا منا کون ہے... ۔ میری تو بیوی خوش تهی آج  بہت خوشی کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ ٓآج چنا منا پیدا ہوا ہے اسلیئے میں اسکی خوشی کی وجہ سے خوش ہوا۔ [br][br]بادشاہ گھر آیا اور بیوی سے پوچھا....[br][br]ملکہ عالیہ یہ چنا منا کون تھا جس کی وجہ سے آپ اتنی خوش تھی اور جس کی وجہ سے ہم خوش ہیں۔ ۔ ملکہ عالیہ نے جواب دیا کہ مجھے تو علم نہیں کہ چنا منا کون ہے۔ یہ تو دھوبی کی بیوی بڑی خوش تھی کہ آج چنا منا پیدا ہوا ہے اسلیئے میں خوش ہوں۔ میں بھی اسکی خوشی میں شریک ہوئی۔[br][br]دھوبی کی بیوی کو بلایا گیا کہ تیرا ستیاناس ہو یہ بتا کہ یہ چنا منا کون ہے جس کی وجہ سے ہم نے پوری سلطنت میں مٹھائیاں بانٹی۔![br][br]دھوبی کی بیوی نے کہا کہ چنا منا ہماری کھوتی کا بچہ ہے جو کل پیدا ہوا ہے ۔[br][br]ایسا ہی حال ہماری عوام کا ہے [br]جو بھی خبر  ملتی ہے [br]بغیر تصدیق کے فورا گروپ میں آ جاتی ہے[br]بس سنی سنائی کو ماننے لگ جاتے ہیں سب غور و فکر کی تو عادت ہی نہی.[br]اگر کو ئی بھی بات آپ تک پہنچے تو اس کی تصدیق کر لیا کریں ..سوشل میڈیا کے علاوہ ..بھی بہت سی باتیں آپکے اور آپکے پیاروں کے خلاف ہوتی ہیں...تاکہ بعد میں آپکو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے....شکریہ
میری شرارتیں سنبھال لینامیرے بعد اِدھر سناٹا ہوگا{:16_7:}
回复

使用道具 举报

1

Threads

3

Posts

4

Xpoints

Jade Star LV1

发表于 2020-04-03 00:49:41 来自手机 | 显示全部楼层
hahahaha really it's true...
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-06-03 02:39 GMT+8 , Processed in 0.054662 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list